داروغۂ جنت و داروغۂ جہنم فرشتے ہیں یا نبی ؟

سوال: داروغہ جنت حضرت رضوان علیہ السلام اور داروغہ جہنم حضرت مالک علیہ السلام فرشتے ہیں یا نبی؟

 جواب: سوال میں مذکور دونوں حضرات فرشتے ہیں۔

   البدایہ والنہایہ میں ہے:”خازن الجنۃ ملک یقال لہ رضوان جاء مصرحا بہ فی بعض الاحادیث ومنھم المؤکلون بالنار وھم الزبانیۃ ومقدموھم تسعۃ عشر وخازنھا مالک “یعنی خازنِ جنت فرشتہ ہے اس کو رضوان کہا جاتا ہے بعض احادیث میں اس کی صراحت آئی ہے  اور فرشتوں میں سے بعض کو جہنم کے معاملات سپرد کئے گئے اور وہ زبانیہ ہیں اور ان میں آگے انیس ہیں اور جہنم کے خازن مالک ہیں۔(البدایۃ والنھایۃ، جلد 1، صفحہ 75،مطبوعہ:بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے