سوال:میری داڑ میں شدید درد ہے کیا میں داڑ نکلوانے کی وجہ سے روزہ چھوڑ سکتی ہوں؟
جواب: داڑ نکلوانے کی وجہ روزہ چھوڑنے کی اجازت نہیں،بعد افطاری داڑ نکلوائی جاسکتی ہے ،یونہی اگر درد ہے تو سحری میں دوائی کھائی جاسکتی ہے ،یونہیں اگر حالت روزہ میں شدید درد ہو تو درد کو ختم کرنے کے لئے انجیکشن لگوایا جاسکتا ہے،لہذا داڑ نکلوانے کی وجہ سے روزہ نہ چھوڑا جائے بلکہ بعد افطار ہی داڑ نکلوائی جائے۔