سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ضحوہ کبری کے وقت سجدہ شکر ادا کرنے سے ادا ہو جائے گا؟
جواب: جن اوقات میں نفل پڑھنا مکروہ ہے ان اوقات میں سجدہ شکر بھی مکروہ ہے ،لہذا ضحوہ کبریٰ کے مکروہ وقت میں سجدہ شکرکرنابھی مکروہ ہے ۔
حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:”سجدۃ الشکر تکرہ فی وقت یکرہ النفل فیہ لافی غیرہ“یعنی جن اوقات میں نفل پڑھنا مکروہ ہے ان اوقات میں سجدہ شکر بھی مکروہ ہے ،ان کے علاوہ میں نہیں۔(حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح، صفحہ149، مطبوعہ کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم