سوال: کرسچن لڑکی سے مسلمان مرد کی شادی کرنا کیسا ہے؟
جواب: ایسی کرسچن لڑکی جو آسمانی کتابوں مثلا توریت ،زبور ،انجیل میں سے کسی پر ایمان رکھتی ہے تواس سے مسلمان کا نکاح تو ہوجائےگا البتہ فی زمانہ سب کفار حربی ہیں تو ان سے نکاح مکروہ تحریمی و گناہ ہے۔البتہ ایسی کرسچن لڑکی جو اپنے آپ کو بظاہر کرسچن کہتی ہو لیکن اللہ تعالیٰ اور کتابوں کا انکار کرتی ہوتواس سے نکاح نہیں ہوسکتا ،کرے گا بھی تو نکاح منعقد نہیں ہوگا ۔