نابالغ بچے صف میں کھڑے ہوں تو کیا کیا جائے ؟

سوال:  نابالغ بچے صف میں کھڑے ہوجاتے ہیں ،ان کو پیچھے کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب:  جب تک نابالغ نے نماز شروع نہیں کی، تب تک سب نابالغ  بچوں کو یہی کہا جائے کہ وہ پیچھے صف بنائیں ،ان کوصف کےکونے میں بھی نہ بھیجا جائے ،البتہ اگرکسی نابالغ نے نماز شروع کردی ہے، تو اب یہ دیکھا جائے گا کہ اگروہ نماز پڑھنا جانتا ہے، اسے نماز پڑھنا آتی ہے، تب تو اس کو ہرگز پیچھے نہیں کریں گے ،ہاں اگر وہ ایسا نابالغ ہے کہ اسے نماز پڑھنا آتی ہی نہیں ہے ،وہ نماز پڑھنا جانتا ہی نہیں ہے، تو پھراس کوپیچھے کردیں گے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے