سوال: چاندی یا کسی اور دھات کا تعویذ پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: چاندی یا کسی اور دھات کے کَور (ڈبیہ/Cover) میں تعویذ بند کر کے پہننا عورت کیلئے جائز اور مرد کے لئے ناجائز وگناہ ہے، کیونکہ مرد کے لئے صرف چاندی کی ساڑھے چار ماشے سے کم ایک نَگ والی، صرف ایک عدد وہ انگوٹھی پہننا جائز ہے، جو مردانہ طَرز پر بنائی گئی ہو، اُس کے علاوہ مرد کے لئے چاندی یا کسی بھی دھات کا تعویذپہننا جائز نہیں ہے، لہٰذا چاندی یا کسی اور دھات کا تعویذ پہن کر نماز ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے،یعنی اس حال میں نمازاداکرناگناہ ہے اوراگرکرلی ہوتواس کااعادہ کرنالازم ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم