تازہ ترین

نماز سے متعلق مسائل

اس میں نماز سے متعلق مسائل اور فتاوی جات سینڈ کئے جائیں گے۔

جن نمازوں میں اتنی آواز سے قراءت کی کہ خود نہ سن سکیں ، تو ان نمازوں کا کیا حکم ہے

سوال: ہمیں اب پتا چلا ہے کہ نمازوں میں اتنی آواز سے قراءت کرنی ہے کہ خود سن لیں۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ  زندگی میں ہم نے جن نمازوں میں اتنی آواز سے قراءت نہیں کی کہ خود سن لیں تو کیا وہ نمازیں ہمیں دوبارہ پڑھنی ہوں گی ؟ جواب:  …

Read More »

رکوع یا سجود میں التحیات پڑھنا کیسا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی نےسجدہ میں بھولے سےالتحیات پڑھ لی، تو نماز کا کیا حکم ہے ، سجدۂ سہو لازم ہوا یا نہیں؟ جواب:    چونکہ تشہد ثنا ہےاور سجدہ محلِ ثنا ،اس لئے اگر سجدہ میں التحیات پڑھ لی، تو …

Read More »

نمازی کو دورانِ قراءت کسی مقدس مقام کی سوچ آجائے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ اگر نمازی کو دورانِ قراءت کسی مقدس مقام مثلاً: مکہ، مدینہ کی سوچ آجائے ،جس بنا پر وہ چند سیکنڈ کے لیے خاموش ہوجائے، جبکہ اس نے ابھی واجب کی مقدار قراءت مکمل نہ کی ہو، …

Read More »

وتر کی تیسری رکعت میں سوره فاتحہ پڑھنے کے بعد رکوع کردیاتویاد آنے پر واپس لوٹنے کا حکم

سوال:  اگر نماز وتر کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد بھول کر رکوع میں مکمل طور پر پہنچ جائے اور رکوع میں یاد آنے پر رکوع سے واپس لوٹ کر سورہ کوثر پڑھ کر دعائے قنوت پڑھ کر رکوع کیا اور پھر سجدہ سہو بھی کیا تو کیا …

Read More »

مسبوق نے امام کے ساتھ سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین  اس مسئلے کے بارے میں کہ  امام نے  جب نماز سے نکلنے کے لیے سلام پھیرا ،تو ایک مسبوق مقتدی نے بھی بُھولے سے  امام کے سلام کے بالکل ساتھ ساتھ بلا تاخیر داہنا سلام پھیر دیا، پھر فوراً یاد آ گیا،تو کھڑےہو کر  اپنی …

Read More »

دعائے قنوت پڑھنا بھول جائیں تو کیا نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی

سوال:  اگر کوئی شخص وترکی  نماز میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے، توکیا اسے وترکی نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی؟ جواب:   وترمیں دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے ،اگربھول کرنہ پڑھی اور آخرمیں سجدہ سہوکرلیا،تونمازہوگئی ،دوبارہ پڑھنا ضروری نہیں۔ہاں اگردعائے قنوت بھول کرنہ پڑھنے کے بعدآخرمیں سجدہ سہوبھی نہیں کیا ،تواس صورت میں …

Read More »

وتر کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھ کے بھولے سے رکوع کر لیا،تو حکم ہے

سوال: وتر کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھ کے بھولے سے رکوع کر لیا،تو حکم ہے؟ جوزب:   وتر کی تیسری رکعت میں بھی مطلقاً قراءت کرنا فرض ہے جبکہ مکمل سورۂ  فاتحہ کےبعدسورت ملانا یا قرآنِ پاک کی ایک بڑی آیت جو تین چھوٹی آیتوں کے برابر ہو یا تین …

Read More »

سجدہ سہو میں شک ہوا ،تو حکم

  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین  اس مسئلےکے بارے میں کہ اگرزید کو سجدہ سہو میں شک ہوا کہ اس نے ایک سجدہ کیا ہے ،اس لیے وہ دوسرا سجدہ سمجھتے ہوئے جب تیسرے سجدے میں گیا، تو اسے یقین ہوگیا کہ وہ پہلے ہی دوسجدے کرچکا ہے،اب …

Read More »

نماز میں جان بوجھ کرخلافِ ترتیب سورتیں پڑھنے کا حکم

سوال:  فرض نماز کی پہلی رکعت میں فاتحہ کے ساتھ ایک سورت پڑھی  اور دوسری رکعت میں اس سے پہلے والی سورت پڑھی ، تو کیا نماز ہوجائے گی؟ جواب:   نما زمیں سورتوں کو جان بوجھ کر خلاف ِ ترتیب پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور ایسا کرنے والا گناہگارہے البتہ اس …

Read More »

عصر کی نماز میں بلند آواز سے قراءت کرنے کا حکم

اگرکوئی شخص عصر کی نماز پڑھ رہا ہو اوراس نماز میں جان بوجھ کر سورۃ یٰسین کی تلاوت بلند آواز سےکرے تاکہ دوسرے لوگ جو وہاں موجود ہیں وہ بھی سنیں،تو ایسا کرنا کیسا ہے؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ    عصر کی نماز …

Read More »