نماز سے متعلق مسائل

اس میں نماز سے متعلق مسائل اور فتاوی جات سینڈ کئے جائیں گے۔

دوسری رکعت  میں سورۃ فاتحہ کے بعدسورت ملانا بھول جائیں  اورسجدے میں یاد آئے تو اس صورت  میں کیا حکم ہوگا؟

سوال:دوسری رکعت  میں سورۃ فاتحہ کے بعدسورت ملانا بھول جائیں  اورسجدے میں یاد آئے تو اس صورت  میں کیا حکم ہوگا؟ جواب: دوسری رکعت  میں سورۃ فاتحہ کے بعدسورت ملانا بھول جانے کے بعد اگر سجدہ میں یاد آیا تواب آخر میں سجدہ سہو کر لینے سے نماز ہو جائے گی۔

Read More »

تین مکروہ اوقات میں نماز نہیں پڑھ سکتے تو کیا یہ حدیث مبارک سے ثابت ہے؟

سوال: تین مکروہ اوقات میں نماز نہیں پڑھ سکتے تو کیا یہ حدیث مبارک سے ثابت ہے؟ جواب: تین مکروہ اوقات میں نماز پڑھنے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایاہے جیسا کہ حدیث مبارک میں ہےکہ حضرت عمرو ابن عبسہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ …

Read More »

اگراسلامی بہن ایسی جگہ نماز پڑھے جہاں غیر محرم ہو تو کیا وہ چہرے پر نقاب ڈال کر نماز پڑھ سکتی ہے ؟

سوال: اگر اسلامی بہن ایسی جگہ نماز پڑھے جہاں غیر محرم ہو تو کیا وہ چہرے پر نقاب ڈال کر نماز پڑھ سکتی ہے ؟ جواب: بلا ضرورت عورت کو بھی چہرہ چھپا کر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں،البتہ جہاں اجنبی مرد موجود ہوں اورعورت جوان ہے اورکسی آڑوغیرہ میں …

Read More »

اگرکسی شخص کوسفرکے دوران کسی قریبی رشتہ دارکے پاس  بھی جاناہوتواس کے ہاں اسے قصرنماز پڑھنی ہوگی؟

سوال: اگرکسی شخص کوسفرکے دوران کسی قریبی رشتہ دارکے پاس  بھی جاناہوتواس کے ہاں اسے قصرنماز پڑھنی ہوگی؟ جواب:پوچھی گئی صورت میں اِس کے شہر کی آبادی کے اختتام سے اُس رشتہ دارکے شہریاگاؤں کی آبادی کی ابتداء تک 92 کلومیٹر کا فاصلہ ہے،تویہاں قصر نماز پڑھے گا،ورنہ نہیں۔ اوراس …

Read More »

ظہر کی سنت قبلیہ کو بعد میں پڑھنا کیسا

سوال:اگرکوئی ظہرکے فرض پڑھنے سے پہلے سنت نہیں پڑھ سکاتواگراس کے بعددوسنت پڑھ لیتاہے اس کے بعدچارپہلی سنتیں پڑھتاہے تویہ نفل کہلائیں گی یاسنتیں ہی کہلائیں گی؟ جواب:ظہرمیں فرضوں سے پہلے رہ جانے والی سنتوں کوفرضوں کے بعدپڑھنے کی صورت میں یہ سنتیں مؤکدہ ہی کہلائیں گی۔

Read More »

اگر کسی نے نماز میں علیہم پر وقف کیا اور پھر پیچھے سے پڑھنے  کی بجائے آگے سے غیر المغضوب  علیم والضالین سے پڑھا تو کیا نماز ہو گئی؟

سوال: اگر کسی نے نماز میں علیہم پر وقف کیا اور پھر پیچھے سے پڑھنے  کی بجائے آگے سے غیر المغضوب  علیم والضالین سے پڑھا تو کیا نماز ہو گئی؟ جواب: صراط الذين  انعمت عليم پر وقف کرنے کے بعد پیچھے سے ملا کر پڑھا جائے اور اگر کسی نے …

Read More »

جس کی ایک رکعت جماعت سے رہ جائے اور غلطی سے امام کے ساتھ سلام پھیردے تواس کی نماز کا کیاحکم ہے؟

سوال:جس کی ایک رکعت جماعت سے رہ جائے اور غلطی سے امام کے ساتھ سلام پھیردے تواس کی نماز کا کیاحکم ہے؟ جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر  بھولے سے امام کے سلام پھیرنے سے پہلے یا امام کے بالکل ساتھ ساتھ سلام  پھیرا تو سجدہ سہولازم نہیں ہوگانماز مکمل …

Read More »

عشاء کی نماز میں صرف فرض اور وتر پڑھنا کیسا ہے؟

 ایک شخص عشا کی نماز پڑھنے مسجد میں آتا ہے وہ صرف فرض اور وتر پڑھتا ہے سنت اور نفل وغیرہ نہیں پڑھتا کیا اس کی نماز قبول ہو جائے گی؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ    فرائض اور  وتر کی  قبولیت سنت اور نفل پڑھنے …

Read More »

نمازی نے غیر نمازی سے آیتِ سجدہ سنی ،تو سجدۂ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟

  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نمازی نے غیر نمازی سے آیتِ سجدہ سنی ،تو کیا نمازی پر سجدہ تلاوت واجب ہے ؟ اور یہ سجدہ نماز میں ہی کرنا ہوگا یا نماز مکمل کرنے کے بعد کرنا ہو گا ؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ …

Read More »