نماز سے متعلق مسائل

اس میں نماز سے متعلق مسائل اور فتاوی جات سینڈ کئے جائیں گے۔

جمعۃ الوداع کو قضائے عمری کا اہم مسئلہ

جمعۃ الوداع میں قضائے عمری کے طور پر چند رکعات ادا کر کے یہ سمجھنا کہ سابقہ تمام قضا شدہ نمازیں ادا ہوجاتی ہیں ، باطل محض اور بد ترین بدعت ہے ۔ اس پر جو روایت پیش کی جاتی ہے ، موضوع یعنی من گھڑت ہے ۔ قضا نمازیں …

Read More »

امام کا تنہا بلند جگہ کھڑا ہونا کیسا ہے ؟

سوال: مسجد کے لیے ایک جگہ لی گئی ، جس میں ایک اسٹیج بنی ہوئی ہے جو  تقریباً چھ فٹ اونچی ہے ، تو اگر امام چھ فٹ اونچی جگہ کھڑا ہو اور مقتدی سارے چھ فٹ نیچے ہوں ، تو کیا اس طرح  نماز  کا شرعاً کیا حکم ہے ؟ جواب: امام …

Read More »

اگلی رکعت میں چند آیات آگے سے تلاوت کرنا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نےفجرکی پہلی رکعت میں ، دوسرےپارےکی ابتداء ”سَیَقُوْلُ السُّفَهَآءُ مِنَ النَّاسِ“ سے قراءت شروع کی اورچھ آیتیں پڑھ کررکعت مکمل کرلی ، پھر ان چھ آیتوں کےبعدمتصلاًپانچ آیتیں بلاضرورت چھوڑ کر ، …

Read More »

عصر کا وقت شروع ہونے کے بعد نفل پڑھنا

سوال: نماز عصر کا وقت شروع ہوجانے کے بعد نفل پڑھ سکتے ہیں،جیسے اذان ہوچکی ہے تازہ وضو کیا ہے تو پہلے وضو کے نفل پڑھ لیں پھر سنتیں غیرموکدہ اور فرض۔ جواب: عصرکا وقت شروع ہونے کےبعد فرض پڑھنے سے پہلے تک نفل نماز پڑھ سکتےہیں لہذا پوچھی  گئی صورت …

Read More »

سجدۂ تلاوت کا مستحب طریقہ

 سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان ِشرع متین اس مسئلہ کے بارےمیں کہ سجدۂ تلاوت کھڑے ہوکر کرنا چاہیے یا پھر بیٹھ کر ؟ رہنمائی فرمادیں۔ جواب: سجدۂ تلاوت کے لئے کھڑے ہو کر سجدےمیں جانا اور سجدے سےسر اٹھانے کے بعد دوبارہ کھڑا ہونا مستحب ہے ، …

Read More »

روز قیامت سنتوں اورنوافل سے فرض کی کمی پوری ہوگی

سوال: نوافل کے فضائل  میں یہ بیان کیا جاتا ہےکہ اس سے فرائض میں ہونے والی کمی پوری ہوجاتی ہےتو کیا سنت مؤکدہ نمازیں ان نوافل میں شامل ہیں جن سے فرض کی کمی پوری ہوتی ہے؟ جواب: قیامت والے دن  فرائض  میں ہونے والی کمی کونوافل ،سنت مؤکدہ اور غیر مؤکدہ سے …

Read More »

قرآنی آیت میں کلمے کا اضافہ کرنے سے نماز کا حکم؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ امام صاحب نے نمازِ عشاء  میں قراءت کرتے ہوئے اس آیتِ مبارک”وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ كَثِیْرًا وَّ سَبِّحْ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِبْكَارِ۠(۴۱)”(پارہ 03، سورۃ آل عمران، آیت41)کو پڑھتے ہوئے غلطی سے”سَبِّحْ بِالْعَشِیِّ”کی جگہ”سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِیِّ”پڑھ دیا۔  اور پھر نماز کے آخر میں سجدہ سہو …

Read More »

نماز، روزے کے فدیہ میں کپڑے دینا کیسا ہے ؟

سوال: کپڑے فدیہ میں دئیے جاسکتے ہیں؟ جواب: جی ہاں! کپڑے بھی فدیہ میں دئیے جاسکتے ہیں اورفدیہ میں کپڑوں کی اس قیمت کالحاظ ہوگاجو فدیہ دیتے وقت مارکیٹ میں ان کی قیمت ہو۔اوراس کی تفصیل یوں ہوگی کہ فدیہ لازم آنے والے دن میں  جتنی  مثلاگندم لازم ہوئی ،اس دن اس …

Read More »

تراویح کی قضاہے یا نہیں ؟

سوال: گزشتہ ایام بیماری کی وجہ سے میری ایک تراویح چھوٹ گئی ہے، تو اب میں اسے کیسے اور کب ادا کروں ؟ جواب: اگر تروایح کی نماز کسی وجہ سے رہ گئی، تو اس کی  قضاء کا حکم نہیں ہے ۔ البتہ اتنی بات ذہن میں رہے کہ بیس رکعات …

Read More »

تہجد کے لیے اذان دینے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلہ کے بارے میں کہ زید روزانہ نمازِ فجر کا وقت شروع  ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے تہجد کی نماز کے لیے  اور لوگوں کو جگانے کے لیے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کرتا ہے، جس سے لوگوں کو تکلیف …

Read More »