نماز سے متعلق مسائل

اس میں نماز سے متعلق مسائل اور فتاوی جات سینڈ کئے جائیں گے۔

خطبے کے دوران مؤذن کاچل کراگلی صف میں آنا

سوال: ہماری مسجد میں جمعہ والے دن مؤذن کچھ پیچھے جا کر اذانِ ثانی  دیتا ہے، جب اذان ختم ہوتی ہے، تو امام صاحب فوراً خطبہ شروع کر دیتے ہیں، جبکہ مؤذن خطبہ کے دوران پیچھے سے چل کر پہلی صف میں آتے ہیں اور پھر بیٹھ کر خطبہ سنتے ہیں، …

Read More »

وتر کی تیسری رکعت میں کیا کیا پڑھناہے؟

سوال: وتر کی تیسری رکعت میں کیا کیا پڑھتے ہیں؟ جواب: وتر کی تیسری رکعت کےلئے اٹھنے کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم  پڑھے اس کے بعد سورۃ الفاتحہ اور مزیدکوئی اورسورت پڑھے ۔تیسری رکعت میں قراء ت سے فارغ ہو کر رکوع سے پہلے کانوں تک ہاتھ اُٹھا کر اللہ …

Read More »

وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنے کے بعد کیا کریں ؟

سوال: کیا وتر کی تیسری رکعت میں دُعا قنوت کے بعد کوئی دُعا بھی پڑھی جاتی ہے؟ یا سلام پھیر لینا ہے؟ جواب: وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھنے کے بعدمزیدکوئی  اوردعاپڑھناضروری  نہیں ہے کہ ایک دعاسے بھی دعائےقنوت پڑھنے والاواجب اداہوجاتاہے ۔ہاں !دعائے قنوت کے بعددرودپاک پڑھنابہترہے ۔لہذادعائے قنوت …

Read More »

مرد کا چاندی کا بریسلٹ پہن کر نماز پڑھنا

سوال: کیا مرد چاندی کی بریسلٹ پہن کر نماز پڑھ سکتا ہے؟ جواب: مرد کےلئے چاندی کی بریسلٹ(کلائی میں پہننے کاایک زیور) پہننا حرام ہے اور یہ پہن کر مرد کےلئے نماز پڑھنامکروہ تحریمی واجب الاعادہ  ہے یعنی بریسلٹ پہن کر مرد نے جو نماز پڑھی ہے اس کا دہرانا اس …

Read More »

اگر سفر یاکسی وجہ سے جمعہ رہ جائے تو اب جمعہ پڑھے گا یا ظہر کی نماز پڑھے گا؟

سوال: اگر سفر یاکسی وجہ سے جمعہ رہ جائے تو اب جمعہ پڑھے گا یا ظہر کی نماز پڑھے گا؟ جواب:اگرکسی وجہ سے جمعہ نہ مل سکے تواب  صرف ظہرکی نمازپڑھی جائے گی،جمعہ نہیں پڑھ سکتے۔ کیا جوا کھیلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے (دعوت اسلامی)

Read More »

کیا عورت کو نماز پڑھنے کے لیے اذان یا مسجد کی جماعت کا انتظار کرنا ہے یا نہیں؟

سوال: کیا عورت کو نماز پڑھنے کے لیے اذان یا مسجد کی جماعت کا انتظار کرنا ہے یا نہیں؟ جواب:اسلا می بہنوں کے لئے اوّل وَقت میں نَمازِ فجر ادا کرنا مستحب ہے اور دیگر نَمازوں میں بہتر یہ ہے کہ مردوں کی جماعت کا انتِظار کریں جب جماعت ہوچکے …

Read More »

تراویح بلاعذربیٹھ کراداکی تو کیا ادا ہو جائے گی ؟

سوال: تراویح بلا عذر بیٹھ کراداکی تو کیا ادا ہو جائے گی ؟ جواب: بلا عذر بیٹھ کرپڑھنے سے بھی نمازِ تراویح اداہوجاتی ہے مگرمکروہ تنزیہی ہے اوربلاعذربیٹھ کرپڑھنے والے کوکھڑے ہوکرپڑھنے والے کی بنسبت آدھاثواب ملتاہے،لہٰذابیٹھ کرپڑھنے سے بچناچاہیے۔                                   کیا جوا کھیلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے (دعوت اسلامی)

Read More »

نماز کی ہر رکعت میں ایک ہی سورت پڑھی تو کیا نماز ہو جائے گی؟

سوال: نماز کی ہر رکعت میں ایک ہی سورت پڑھی تو کیا نماز ہو جائے گی؟ جواب:فرائض میں سورۂ فاتحہ کے علاوہ بلا ضرورت  ایک ہی سورت کی تکرار مکروہ تنزیہی ہے اور نوافل میں یہ تکرار جائز ہے۔   جواب: امام اہلسنت مجدددین وملت امام احمد رضا خان علیہ …

Read More »

اگر منت مانی میرافلاں کام ہوجائےتو 100نفل پڑھوں گی،توکام ہوجانے پرکیا100 نفل پڑھنے لازم ہوں گے۔

سوال: اگر منت مانی میرافلاں کام ہوجائےتو 100نفل پڑھوں  گی،توکام ہوجانے پرکیا100 نفل پڑھنے لازم ہوں گے۔ جواب:اگر منت مانی میرافلاں کام ہوجائےتو 100نفل پڑھوں  گی،تو کام ہوجانے پر100 نفل پڑھنے لازم ہوں گے۔ ڈیلیوری کا کام کرنا کیسا (دعوت اسلامی)

Read More »

وتر واجب ہیں یا سنت؟

سوال: یہ جوہم عشاء کی نمازمیں وتر پڑھتےہیں یہ سنت مؤکدہ ہے،یاواجب؟براہ کرم احادیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ جواب: احناف  کے نزدیک نماز وتر واجب ہے۔چند دلائل مندرجہ ذیل ہیں : (1) مسند بزار میں ہے:”عن عبداللہ عن النبي صلى اللہ علیہ وسلم قال الوتر واجب على كل مسلم” حضرت عبدالله …

Read More »