نماز سے متعلق مسائل

اس میں نماز سے متعلق مسائل اور فتاوی جات سینڈ کئے جائیں گے۔

سورۃ اخلاص میں اللہ الصمدپڑھاجاتاہے

سوال: سورۃ اخلاص میں اللہ الصمدپڑھاجاتاہے،بعض جگہ سناہے کہ بعض لوگ اسے للہ  الصمد یعنی شروع میں لام لگا کر لام کے کسرہ کے ساتھ پڑھتے ہیں ،تواس طرح پڑھناکیساہے؟ جواب:اللہ الصمدسے پہلے احد کی دال پرتنوین ہے جب بغیر وقف کئے ’’احد‘‘کولفظ ِاللہ سے ملاکر پڑھیں گے ،تو درمیان …

Read More »

پہلی رکعت میں سور ۃ الناس پڑھ لی تو کیا دوسری رکعت میں سورۃ بقرۃ پرھ سکتے ہیں ؟

سوال: پہلی رکعت میں سور ۃ الناس پڑھ لی تو کیا دوسری رکعت میں سورۃ بقرۃ پرھ سکتے ہیں ؟ جواب:دوسری رکعت میں بھی سورۃ الناس ہی پڑھنا ہوگی،سورۃ بقرۃ پرھنے کی اجازت نہیں۔ (دعوت اسلامی) کریڈٹ کارڈ کے بارے کیا حکم ہے؟

Read More »

دورکعت والی نماز میں امام صاحب پہلی رکعت میں بیٹھ گئے،لقمہ دیا کھڑے ہو گئے تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگیا ؟

سوال: دورکعت والی نماز میں امام صاحب پہلی رکعت میں بیٹھ گئے،لقمہ دیا کھڑے ہو گئے تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگیا ؟ جواب:صورت مسئولہ میں اگرلقمہ فورادیاگیاکہ ابھی  امام صاحب نے التحیات شروع نہ کی تھی ا ورامام صاحب لقمہ لے کر کھڑے ہوگئے تو سب کی نماز ہوگئی …

Read More »

جُمُعۃُ الْوَداع کے ظہر و عصر کے درمیان بارہ رَکْعت نَفل دو دو رَکْعت کی نیّت سے پڑھے

سوال: جُمُعۃُ الْوَداع کے ظہر و عصر کے درمیان بارہ رَکْعت نَفل دو دو رَکْعت کی نیّت سے پڑھے ۔ اور ہر رَکْعَت میں سورۃُالفاتِحہ کے بعد ایک بار آیۃُ الکرسی اور تین بار ” قل ھو اللہُ احد” اور ایک بارسورۃُالفلق اورسورۃُ النّاس پڑھے ۔ اس سے عمر بھر …

Read More »

نماز میں تکبیر تحریمہ میں اکبر کی با کو لمبا کر کے پڑھنا کیسا ہے؟

سوال: نماز میں تکبیر تحریمہ میں اکبر کی با کو لمبا کر کے پڑھنا کیسا ہے؟ جواب: نماز میں تکبیر تحریمہ میں اکبر کی با کو لمبا کر کے پڑھنا جائز نہیں ،اگر نماز میں ایسے پڑھا تو نماز فاسد ہو جائے گی۔ (دعوت اسلامی) کریڈٹ کارڈ کے بارے کیا …

Read More »

فجر کی فرض نماز کے بعد اورعصر کی فرض نماز کے بعدسنتیں پڑھنا کیسا ہے؟

سوال: فجر کی فرض نماز کے بعد اورعصر کی فرض نماز کے بعدسنتیں پڑھنا کیسا ہے؟ جواب: فجر کی فرض نماز کے بعد اورعصر کی فرض نماز کے بعدسنتیں پڑھنا جائز نہیں ، اگرکبھی فجرکی سنتیں چھوٹ جائیں،توسورج طلو ع ہونے کے  بیس منٹ بعد ضحوی کبری سے پہلے پہلے …

Read More »

حنبلی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

سوال: حنبلی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ جواب:حنفی کوحنبلی امام کے پیچھے نماز  پڑھنا جائز ہے جبکہ طہارت و بقیہ نماز کے مسائل میں  حنبلی امام ،نمازپڑھاتے ہوئے فقہ حنفی  کی رعایت بھی رکھتاہوں۔ (دعوت اسلامی) کریڈٹ کارڈ کے بارے کیا حکم ہے؟

Read More »

نماز پرھتے ہوئے اسلامی بہن کے سر کا ایک بال ظاہر ہوجائے تو کیا اس سے نماز ٹوٹ جائے گی؟

سوال: نماز پرھتے ہوئے اسلامی بہن کے سر کا ایک بال ظاہر ہوجائے تو کیا اس سے نماز ٹوٹ جائے گی؟ جواب:نمازپڑھتے وقت اگر  ایک بال ظاہر ہواتو اس سے نماز نہیں ٹوٹے گی۔ (دعوت اسلامی) کریڈٹ کارڈ کے بارے کیا حکم ہے؟

Read More »

کیا الٹا لیٹنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے جبکہ ابھی سوئے نہیں صرف لیٹے ہیں ؟

سوال: کیا الٹا لیٹنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے جبکہ ابھی سوئے نہیں صرف لیٹے ہیں ؟ جواب:بغیر سوئے الٹے لیٹنے سے وضو نہیں ٹوٹتا،البتہ عذر شرعی کے بغیر  الٹالیٹنا مناسب نہیں ،اس سے بچنا چاہیئےکہ حدیث میں فرمایاکہ یہ جہنمیوں کاطریقہ ہے۔ (دعوت اسلامی) کریڈٹ کارڈ کے بارے کیا …

Read More »