نماز سے متعلق مسائل

اس میں نماز سے متعلق مسائل اور فتاوی جات سینڈ کئے جائیں گے۔

نماز میں کچھ وقت کے لئے قضائے حاجت درپیش آئی پھر ختم ہوگئی تو کیا حکم ہے ؟

سوال:  نماز میں کچھ دیر کے لئے قضائے حاجت کی شدت  ہوئی  ، نمازی نے روکے رکھا دو رکعت مکمل کی تو شدت  ختم ہوگئی، تو کیا نماز واجب الاعادہ ہوگی؟ جواب:  اگر کسی کو دورانِ نماز ریح  ، پیشاب یا پاخانہ کی شدت  سے حاجت پیش آئی اور اس نے اسی حالت میں نماز …

Read More »

نماز میں انگلیاں چٹخانے سے نماز کو دوبارہ پڑھنا واجب ہوگا یا نہیں؟

سوال:  انگلیاں چٹخانے سے نماز مکروہِ تحریمی ہوتی ہے تو کیا واجب الاعادہ بھی ہوگی؟ جواب:  نماز میں انگلیاں چٹخانا مکروہ تحریمی،ناجائزوگناہ ہے ۔جس نماز میں ایسا عمل کیا، توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ وہ نماز بھی دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔    فتاویٰ فقیہِ ملت میں ہے:”نماز میں انگلیاں چٹکانا بھی …

Read More »

پیاز کھا کر نماز پڑھنا منع ہے یا مسجد میں داخل ہونا؟

سوال:  پیاز کھا کر نماز پڑھنا منع ہے یا مسجد میں جانا؟اور کتنی دیر تک مسجد میں نہیں جا سکتے؟ جواب:   نماز کی حالت میں منہ میں بدبو ہونا مطلقاً مکروہ تحریمی ہے چاہے گھر میں ہوں یا مسجد میں ،جبکہ مسجد میں اس حالت میں جانا چاہے نماز کے …

Read More »

جس مسجد میں قبر ہو اس میں نماز کا حکم

سوال:  مسجد میں کوئی قبر ہو ، تو کیا وہاں نماز ہو جاتی ہے ؟ جواب:  اگر نمازی و قبر کے درمیان سترہ کی مقدار کوئی چیز مثلاً دیوار وغیرہ حائل ہو یا قبر سامنے نہ ہو ، بلکہ دائیں بائیں یا  پیچھے ہو ، تو اس مسجد میں  نماز پڑھنے میں …

Read More »

بیماری کی حالت میں نماز میں دونوں طرف سلام پھیرنے کا حکم

سوال:  میری بہن کو فالج ہوگیا ہے ،گردن مکمل طور پہ اکڑ چکی ہے ،وہ دائیں بائیں نہیں کرسکتی ،اس صورت میں وہ نماز کا سلام کیسے پھیرے ،اس حوالے سے ہمیں معلومات عطا فرمادیں ۔ جواب:   جب وہ گردن پھیرنے سے عاجزہیں تو ان کےلئے  گردن پھیرے بغیرصرف زبان سے …

Read More »

جاندار کی تصویر والے لباس میں نماز پڑھنا

سوال:  جس لباس پر جاندار کی تصویر ہو،اس میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟نیز اگر جاندار کی   تصویر والے لبا س  کے اوپر کوئی دوسرا کپڑا ڈھک کر نماز پڑھی جائے،تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا ؟ جواب:   جس  لباس پرجاندار کی ایسی  تصویر ہو جس میں اُس کا چہرہ موجود ہو اور وہ  تصویر …

Read More »

نماز میں سلام پھیرتے ہوئے دائیں بائیں چہرہ پھیرنے کا حکم

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  نماز میں دونوں طرف سلام پھیرتے ہوئے چہرہ پھیرنے کا کیا حکم ہے ؟ واجب ہے یا سنت؟ جواب:   نماز کے آخر میں دونوں طرف سلام پھیرتے ہوئے چہرہ پھیرنا واجب نہیں البتہ سنت یہ ہےکہ  پہلا سلام کہتے ہوئے …

Read More »

دعائے قنوت بھولنے کی صورت میں ادھوری چھوڑ کر نماز مکمل کی، تو کیا حکم ہے؟

سوال:   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے وتر میں دعائے قنوت پڑھنا شروع ہی کی تھی کہ وہ اس دعا کو بھول گیا زید نے پیچھے سے الفاظ دہرائے لیکن اُسے دعا یاد نہیں آئی جس پر زید نے مجبوراً دعائے ماثورہ پڑھ …

Read More »

نماز میں جماہی روکنے کے لیے تین بار ہاتھ اٹھانا

سوال:  نمازمیں اگرجماہی آئے،توکیا 3 بارہاتھ اٹھاکرجماہی روک سکتے ہیں جواب:  نمازمیں جماہی(Yawn)آئے،تومنہ بندکیے رکھنامستحب ہےاورایک رُکن،مثلاً: قیام،رکوع،سجود،وغیرہ میں ایک ہاتھ کوبضرورت دو باراٹھانے کی اجازت ہے،تین باراٹھانے سے نمازٹوٹ جائے گی،لہٰذاجماہی آئے،تواولاً:اس کوویسے ہی روکنے کی کوشش کرنی چاہیے، اس کاایک طریقہ یہ ہے کہ دانتوں سے ہونٹ کودبادیاجائے،پھربھی …

Read More »

واش روم کے اوپر بنے ہوئے فلیٹ میں نماز پڑھنا

سوال:  بہارشریعت وغیرہ میں استنجاخانے کی چھت پرنمازپڑھنا مکروہ تنزیہی لکھاہواہے ، معلوم یہ کرناہے کہ  کیایہ حکم موجودہ دورکے فلیٹوں میں بھی ہوگا؟ اگرایک فلیٹ میں جس جگہ واش روم بناہواہواوراس کے اوپربنے ہوئے فلیٹ میں اس واش روم کی چھت پر کمرہ ہوتوکیااوپروالے فلیٹ کے کمرے کے اس مقام …

Read More »