نماز سے متعلق مسائل

اس میں نماز سے متعلق مسائل اور فتاوی جات سینڈ کئے جائیں گے۔

صرف سترِعورت چھپا کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے ؟

سوال:   ستر عورت یعنی مرد کا ناف سے لے کر گھٹنے تک (اس میں گھٹنا بھی شامل ہے)   جسم کا حصہ چھپانا فرض ہے،میرا سوال یہ ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر گھر میں صرف اتنا حصہ ہی چھپا کر نماز پڑھی،بقیہ ساراجسم ننگاتھا تو اس کی نماز کا کیا …

Read More »

نماز میں ہلنا جھلنا کیسا ہے ؟

سوال:  کیانماز میں  ہلنے سے نماز ہو جائے گی؟ جواب:   نماز میں  بلاوجہ شرعی دائیں بائیں جھومنا  مکروہ تنزیہی ہے،اس سے بچنا چاہئے،لیکن اس کے باوجود نماز ہوجائے گی۔ ہاں تراوُح یعنی کبھی ایک پا ؤں پر زور دینا اور کبھی دوسرے پر،یہ سنت ہے۔     فتاوی ہندیہ میں ہے” ويكره التمايل على يمناه مرة …

Read More »

نماز میں اشارے سے کسی بات کا جواب دینا کیسا؟

سوال:   کیا نماز ادا کرتے ہوئے اشارہ کر سکتے ہیں، جیسے بچے کوئی چیز پوچھیں تو سر سے ہاں یا نہ کا اشارہ کر دیں، کیا ا س سے نماز ٹوٹ جائے گی؟ جواب:   نماز میں ہاتھ یا سر کے ذریعے اشارہ کرنا مکروہ تنزیہی ہے، لہذا اگر بچے کچھ …

Read More »

نمازی ” ربنا ولک الحمد ” کہنا بھول جائے تو کیا حکم ہے ؟

سوال:  اگر کوئی شخص نماز پڑھتے ہوئے تحمید(یعنی اللھم ربنا ولک الحمد ) پڑھنابھول جائےتو کیا نماز ٹوٹ جائے گی؟ جواب:   نماز  پڑھتے ہوئے،مقتدی کیلئے صرف تحمید کہنا اور  منفرد یعنی تنہا نماز پڑھنے والے شخص  کیلئے رکوع سے اٹھتے ہوئے  تسمیع  و تحمید( یعنی سمع اللہ لمن حمدہ  ،اللھم ربنا ولک الحمد) دونوں کہنا سنت …

Read More »

نماز مکروہ تحریمی ہونے کے لئے مکروہ تحریمی فعل کا پوری نماز میں پایا جانا ضروری ہے یا کچھ وقت میں ؟

سوال:  نماز کے مکروہاتِ تحریمہ میں سے اگر کوئی مکروہ پوری نماز میں اول تا آخر پایا جائے،تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی یا نماز کےکسی جز یا حصہ میں پائے جانے سےبھی مکروہ  ہوجائےگی؟مثلاً:نماز سے پہلے ہی کسی کی آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہوئی تھی ،اس نے نماز شروع …

Read More »

نمازمیں سورہ فاتحہ سے پہلے اور بعد تسمیہ پڑھنا

سوال:  نماز میں سورہ فاتحہ سے پہلے اور سورہ فاتحہ کے بعد سورت شروع کرنے سے پہلے تسمیہ(بسم اللہ الرحمن الرحیم) پڑھنے کے متعلق کیا حکم ہے ؟ جواب:   امام اور مُنفرد(یعنی تنہا نماز پڑھنے والے)دونوں کیلئے سورہ فاتحہ سے پہلے آہستہ آواز سے’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ پڑھنا سنت ہے …

Read More »

جس کپڑے کوبلی چاٹ لے ،اس میں نمازہوگی یانہیں؟

سوال:  بلی کپڑے کو چاٹ لے، تو نماز ہوجائے گی ؟ جواب:  اگر بلی کپڑے کو چاٹ لے ،تو چاہئے کہ  اتنے حصے کو دھو کر نماز پڑھے،بغیر دھوئے نماز پڑھنا مکروہ ہے،اگر  اسی طرح پڑھی لی تونماز ہوجائے گی ،البتہ خلاف اولی ہوگی۔    فتاوی ہندیہ میں ہے:”ويكره أن تلحس الهرة في …

Read More »

رکوع کی حالت میں نظر کہاں رکھیں گے ؟

سوال:  رکوع میں جا کر کہاں نظر رکھنی ہوتی ہے؟ جواب:   جب رکوع میں جائیں تو اپنی نظر اپنے قدموں کی پشت پر رکھیں ۔ درمختار میں ہے: ” نظره إلى موضع سجوده حال قيامه، وإلى ظهر قدميه حال ركوعه۔”ترجمہ: حالتِ قیام میں سجدے کی جگہ نظر رکھنا اور حالتِ …

Read More »

نماز میں آیت یا سورت کی تکرار سے کیا مراد ہے ؟

سوال:  نماز میں آیت یاسورت کی تکرار سے کیا مراد ہے ؟ایک دو رکعت والی نماز میں جو دو سورتیں پڑھی گئیں، تو کیا اگلی دو رکعتوں والی نماز میں ان سورتوں کے علاوہ کوئی اورسورتیں پڑھنی ہوں گی؟ اگر وہی سورتیں پڑھ لیں، تو کیا یہ تکرار کہلائے گی؟کیا …

Read More »

حالتِ نماز میں ہاتھ یا پاؤں کی انگلیاں چٹخانے کا حکم؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حالتِ نماز میں ہاتھ یاپاؤں کی انگلیاں چٹخانے کا کیا حکم ہے؟ جواب:   حالت ِ نماز میں  انگلیاں چٹخانا مکروہِ تحریمی،  ناجائز و گناہ ہے خواہ ہاتھ کی انگلیاں چٹخائی جائیں یا پاؤں کی۔    فتاوی ھندیہ میں ہے:”یکرہ ان یشبک …

Read More »