نماز سے متعلق مسائل

اس میں نماز سے متعلق مسائل اور فتاوی جات سینڈ کئے جائیں گے۔

نماز میں ثناء اور درود پاک پڑھنا کون سی سنت ہے ؟

سوال:  نماز میں ثناء اور درود پاک پڑھنا سنت مؤکدہ ہے یا غیر مؤکدہ؟ جواب:  نماز میں پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ کے بعد ثناء اور قعدہ اخیرہ میں درود پاک پڑھنا سنت مؤکدہ ہے اور سنت مؤکدہ کے بارے میں حکم یہ ہے کہ  انہیں ترک کرنے کی اجازت نہیں …

Read More »

کام کاج کی وجہ سے موکدہ اورغیرموکدہ سنتیں چھوڑنا

سوال:  کام کی مصروفیت کی وجہ سے سنّتِ مؤکدہ وغیر مؤکدہ  نماز چھوڑ سکتے ہیں  یا نہیں ؟ جواب:  جان بوجھ کر بلاعُذرشرعی سنت موکدہ کا ایک آدھ بار  ترک  کرنا بُرا ہے اور اگر عادت  بنا لی  جائے ، تو گناہ اور استحقاقِ عذاب کا باعث  ہو گا  کہ سنتِ مؤکدہ کو ایک آدھ بار ترک کرنے …

Read More »

عورت کا فرض نماز کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت پڑھنے کا حکم

 سوال:  کیا عورتوں کا بھی فرض نماز میں دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت پڑھنا مکروہ تنزیہی ہےاور جس نماز میں اس طرح کا ہوا، کیااس نماز کو دوبارہ پڑھنا ہوگا؟ جواب:  فرائض  میں بلاعذر سورتوں کی تکرار کرنا مکروہِ تنزیہی ہے۔ ہاں اگر کوئی عذر ہو مثلاً کوئی اور سورت …

Read More »

سنت اور نفل نماز کی دوسری رکعت میں لمبی قراءت کرنا کیسا؟

سوال:  سنن و نوافل میں اگر نماز میں پہلے چھوٹی سورت پڑھی اور دوسری رکعت میں بڑی سورت پڑھی تو اس کا کیا حکم ہے؟ جواب:  سنن و نوافل کی دوسری رکعت میں پہلی رکعت کی نسبت اتنی طویل قراءت کرنا کہ واضح  فرق معلوم ہوتا ہو،مکروہ تنزیہی ہےاوراس کی وضاحت …

Read More »

جلسہ استراحت کا کیا حکم ہے ؟

سوال:  نماز کی پہلی رکعت میں دو سجدوں کے بعد بیٹھنا کیا ضروری ہے؟ اور اگر نہ بیٹھا تو پھر کیا حکم ہے؟ جواب:   احناف کے نزدیک  پہلی یاتیسری رکعت میں دو سجدوں کے بعدتھوڑی دیرکے لیے بیٹھنا، جسے جلسہ استراحت کہتے ہیں،یہ خلاف سنت  ومکروہ ہے، ،لہذا جو نہ بیٹھا اس …

Read More »

نماز کی چند موکدہ سنتیں بتادیں

سوال:  نمازکی  چندموکدہ سنتیں بتادیجیے۔ جواب:   نمازکی بعض سنت مؤکدہ یہ ہیں:    (1)تکبیرتحریمہ  میں ہاتھ اٹھانا، سنت موکدہ ہے۔ منیۃ المصلی اوراس کی شرح غنیۃ المستملی میں ہے:”ولایترک رفع الیدین عند التکبیر لانہ سنۃ موکدۃ ولواعتادترکہ یاثم”اورتکبیرکےوقت ہاتھ اٹھاناترک نہ کرے، اس لیےکہ یہ سنت مؤکدہ ہے،اگراس کےترک کی عادت بناتاہے،توگناہ کارہوگا۔ (غنیۃ …

Read More »

نماز میں بھول کرانگلیاں چٹخانے کاحکم

سوال:  اگر کوئی نمازمیں اپنی عادت کی وجہ سے بھول کر انگلیاں چٹخادے تو نماز کا کیاحکم ہے؟ جواب:  نماز میں انگلیاں چٹخانا مکروہ تحریمی ہے ۔جس نماز میں ایسا عمل کیاگیا،اسے دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔اب یہ عمل خواہ عادت کی وجہ سے کیایابغیرعادت کیا،دونوں صورتوں میں نمازدوبارہ پڑھناضروری ہے …

Read More »

تشہد میں انگلی اٹھانا بھول جائیں ، تو کیا حکم ہے ؟

سوال:  اگر تشہد میں انگلی اٹھانا بھول جائیں، تو نماز ہوجائے گی یا نہیں؟ جواب:  التحیات میں کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے  شہادت کی اُنگلی کے ذریعے اشارہ کرنا سنت ہے، لہذا اسے ترک نہ کیاجائے ،لیکن اگر کسی  نے تشہد کے موقع پر انگلی سے اشارہ نہ کیا، توبھی اس کی …

Read More »

وتر کی تیسری رکعت میں ثنا پڑھنا کیسا ؟

سوال:  وتر کی نماز میں تیسری رکعت ثناء سے شروع کر یں گےیا نہیں؟ جواب:  وتر کی صرف پہلی رکعت میں تکبیر کے بعد ثنا پڑھیں گے دوسری یاتیسری رکعت کو ثناء سے شروع نہیں کریں گے، البتہ اگر کسی نے دوسری یا تیسری رکعت کے شروع میں ثناء پڑھ …

Read More »

وقت کی تنگی کے باعث پیشاب وغیرہ کی شدت کے ساتھ پڑھی گئی نماز واجب الاعادہ ہوگی؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں  کہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب "اسلامی بہنوں کی نماز "کے صفحہ نمبر 119 اور 120 پر مذکور ہے: ”(مکروہِ تحریمی نمبر 4 تا 6)   پیشاب /پاخانہ/ ریح کی شدت ہونا ۔ اگر نماز شروع کرنے …

Read More »