نماز سے متعلق مسائل

اس میں نماز سے متعلق مسائل اور فتاوی جات سینڈ کئے جائیں گے۔

امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا

سوال:  مفتی صاحب کی بارگاہ میں سوال ہے کہ امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟ جواب:  مقتدی کو امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ یا کسی دوسری سورت کی قراءت، ناجائز و گناہ ہے۔اللہ تبارک وتعالی قرآن مجید فرقان حمیدمیں ارشادفرماتاہے: (وَاِذَا قُرِیَٔ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوۡا لَہٗ وَاَنۡصِتُوۡا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوۡنَ)ترجمہ …

Read More »

زخم پرمسح کرنے والے امام کے پیچھے نماز

سوال:  اگر کسی امام صاحب  کے اعضائے وضو پہ زخم ہو،جس پرپٹی وغیرہ بندھی ہواوروہ اس پر مسح کر کے  نماز پڑھاتے ہوں،  تو کیا ان کے پیچھے مکمل وضوکرنے والے کی  نماز درست ہو گی؟ جواب:  اگر اعضائے وضو میں سے کسی عضو پر زخم کی وجہ سے پٹی وغیرہ  باندھی ہوئی ہواور اس …

Read More »

نوافل کی جماعت کروانا کیسا؟

سوال:  کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ پندرہ شعبان المعظم کی شب یا اس جیسے دیگر مواقع پر کافی لوگ جماعت کے ساتھ نوافل ادا کرتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ نوافل کی جماعت جائز ہے یا نہیں ؟ برائے کرم اس حوالے سے …

Read More »

رمضان میں وتر جماعت کے ساتھ پڑھناافضل ہے یا گھر میں تہجد کے وقت ؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین  اس مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان المبارک میں وتر کی جماعت ہوتی ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ عشاء کی نماز باجماعت پڑھنے والے شخص  کے لیے وتر جماعت کے ساتھ پڑھنا افضل ہے یا تہجد کے وقت پڑھنا افضل ہے۔شرعی رہنمائی فرما …

Read More »

امام کے پیچھے واجب چھوڑنے کاحکم

سوال:  امام کے پیچھے کوئی واجب چھوٹ جائے، تو کیا حکم ہے اور اگر کوئی مقتدی جان بوجھ کر واجب چھوڑے، تو کیا حکم ہو گا؟ جواب:  اگر امام کے پیچھے بھولے سے کوئی واجب رہ گیا، تو  نماز ہو جائے گی، سجدہ سہو وغیرہ کی حاجت نہیں، کیونکہ امام کے …

Read More »

امام کو دوسرے سجدے میں پایا ،تو شامل ہو جائےیا انتظار کرے؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسجد میں آئے اور امام صاحب پہلی رکعت کے دوسرے سجدے میں ہوں، تو اس شخص کو پہلی رکعت تو نہیں ملی ، جس کی وہ قضا امام کے سلام کے …

Read More »

کیا نابالغ بچہ تراویح میں امامت کروا سکتا ہے ؟

سوال:  کیا فرماتےہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ بچہ کسی نماز کی امامت کرواسکتا ہے ؟ بالخصوص نماز تراویح کی؟ جواب:  قوانین شریعت کے مطابق بالغ مقتدیوں کی امامت کےلیے امام کا بالغ ہونا ضروری ہے ،چاہے نماز فرض ہو یانفل، تراویح کا …

Read More »

کیا تراویح کی جماعت میں عشاء کے فرض کی نیت سے شامل ہوسکتے ہیں؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تراویح کی جماعت ہورہی ہو، تو کیا اس میں عشاء کے فرض کی نیت سے شامل ہوسکتے ہیں؟ رہنمائی فرمادیں۔ جواب:  جی نہیں! پوچھی گئی صورت میں تراویح پڑھانے والے کے پیچھے عشاء کے فرض کی نیت سے شامل …

Read More »

امام کے پیچھے مقتدی کہاں تک التحیات پڑھے گا؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو مقتدی دوسری، تیسری یا چوتھی رکعت میں جماعت میں شامل ہوا ہو، تو وہ امام کے پیچھے پہلے یا دوسرے قعدے میں التحیات کہاں تک پڑھے گا ؟؟  رہنمائی فرمادیں۔ جواب:  امام کے پیچھے مقتدی کو ہر قعدے …

Read More »

امام کا مصلی کہاں پرہونا چاہیے؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ امام صاحب کا مصلی اگر مسجد کے سینٹر کی بجائے سینٹر کے دائیں یا بائیں جانب ہو تو نماز پڑھانا کیسا؟ جواب:  امام کا صف کے وسط میں کھڑا ہونا سنت متوارثہ ہے اور زمانہ …

Read More »