نماز سے متعلق مسائل

اس میں نماز سے متعلق مسائل اور فتاوی جات سینڈ کئے جائیں گے۔

رکوع کی تسبیح میں ”الْعَظِیْم“کےبجائے”العزِیم“ پڑھنے کا حکم

سوال:  میں نماز میں ایک عرصے تک ”سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم“ کے بجائے ”العزِیم“ پڑھتا تھا۔کیامذکورہ غلطی سے تمام نمازیں واپس دوہرانی پڑیں گی؟ جواب:  رکوع کی تسبیح ”سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم“  پڑھتے ہوئے ”عَظِیْم“ کے بجائے ”عَزِیْم“ پڑھنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، لہذا آپ نے جو نمازیں اس طرح پڑھیں، انہیں …

Read More »

نماز میں سورۂ فاتحہ یا کوئی سورت دل میں پڑھنے کا حکم

سوال:  کیا ہم نماز میں سورۃ فاتحہ اور آگے کوئی بھی سورت دل میں پڑھ سکتے ہیں یا آواز سے پڑھنا ضروری ہے؟ جواب:  نماز میں قراءت کم از کم اتنی آواز میں فرض ہے کہ اپنے کان سن لیں۔ اس  سے کم آواز یا دل میں قراءت کرنے سے قراءت …

Read More »

دورانِ نماز آنسو منہ میں چلا جائے ، تو نماز کا حکم

سوال:  نماز کے دوران اگر آنسو منہ میں چلا گیا تو نماز کا کیا حکم ہو گا؟ جواب:  نماز کے دوران اگر آنسو منہ میں چلا گیا  اور اسے نگل لیا، تو نماز فاسد ہوجائے گی۔    شامی میں مفسدات ِنماز کے باب میں ہے:”واکلہ و شربہ مطلقا ولو سمسمۃ ناسیا (ای …

Read More »

امام نے بھولے سے بغیروضونمازپڑھادی

سوال:  امام صاحب نے مغرب کی نماز پڑھائی اور پھر یاد آیا کہ ان کا وضو نہیں تھا تو کیا حکم ہے؟ جواب:  امام صاحب اورمقتدی کسی کی بھی وہ نمازمغرب نہ ہوئی، امام صاحب پر لازم  تھا کہ  اسی وقت نماز دوبارہ پڑھنے کا کہہ دیتے تاکہ مغرب کی نماز قضا …

Read More »

نماز میں اونگھ آجائے تو کیا حکم ہے

سوال:  سجدے میں ایک لمحے کیلئے اونگھ آئی  یا یوں کہ ایک لمحے  کے لیے ذہن غافل ہوا، پھر بیدار ہو گئی  مگر آنکھیں کھلی ہیں،کیا نماز ہوجائے گی؟ جواب:  نماز میں ایک لمحے کیلئے  اونگھ کا آنا یا ذہن کا غافل ہونا  مفسداتِ نماز میں سے نہیں ہے، لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر …

Read More »

قہقہے سے وضو ٹوٹنے والی صورت

سوال:  کن حالات میں قہقہہ لگانے سےوضو نہیں ٹوٹتا؟ جواب:  صرف ایک حالت ہے جس میں قہقہہ لگانے سے وضو جاتا ہے اور وہ حالت یہ ہے کہ بالغ  جاگتے ہوئے رکوع سجدہ والی نماز میں قہقہہ لگائے یعنی اتنی آواز سے ہنسے کہ آس پاس والے سن لیں تو وضو …

Read More »

نماز کا وقت کم ہو تو کیا صاحب ترتیب پچھلی قضا پڑھے گا ؟

 سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید صاحب ترتیب (جس پر  وتر کے علاوہ چھ نمازوں کی  قضا  لازم نہ ہو)کی نمازِ فجر قضا ہوئی، اب ظہر کی نماز میں اتنا کم وقت رہ گیا ہے کہ زید اگر نمازِ فجرپڑھتا ہے تو اس کی ظہر کی …

Read More »

نماز کے دوران ڈکار آئے اور کھٹے پن کا ذائقہ محسوس ہو تو کیا حکم ہے ؟

سوال:  نماز پڑھتے ہوئے ڈکار آگئی اور حلق میں کھٹے پن کا ذائقہ محسوس ہوا ، تو کیا وضو اور نماز ٹوٹ گئے؟ جواب:  پوچھی گئی صورت میں نہ  وضو ٹوٹے گا اور نہ ہی نماز فاسد ہوگی ۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم (دعوت اسلامی)

Read More »

نماز میں جان بوجھ کر نماز توڑنے والا کام کرنا کیسا ہے ؟

سوال:  کیا نماز میں مفسدات(نماز توڑنے والی چیزوں)یا مکروہِ تحریمی کا ارتکاب کرنے سے بندہ گناہ گار ہوتا ہے؟ جواب:  بلا عذر شرعی نماز میں کسی  مفسد کا قصداً  ارتکاب کرنے کی صورت میں جہاں سرے  سےدوبارہ نماز پڑھنا فرض ہوتا ہے وہیں بندہ  ناجائز و حرام کام کرنے کی وجہ سے  گنہگار بھی ہوجاتا …

Read More »

عورت کا خود بخود دودھ اترنے سے نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے دو سوالات کے باحوالہ جواب درکار ہیں:     (1) عورت اگر دورانِ نماز بچے کو دودھ پلادے تو اس کے وضو اور نماز کا کیا حکم ہوگا؟     (2)نیز اگر دورانِ نماز عورت کی چھاتی سے خود بخود دودھ نکل آئے …

Read More »