نماز سے متعلق مسائل

اس میں نماز سے متعلق مسائل اور فتاوی جات سینڈ کئے جائیں گے۔

نمازی کا اعضائے ستر میں سے کسی ایک عضو کو قصداً چوتھائی سے کم کھولے رکھنا کیسا؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر نمازی قصداً اعضائے ستر میں سے کسی ایک عضو کو چوتھائی حصے سے کم کھلا رکھے، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟ جواب:  فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق اعضائے ستر میں سے کوئی …

Read More »

جس فرش پر نجاست گر کر خشک ہوجائے ،اس پر نماز پڑھنا

 سوال:  فرش پرنجاست گری تھی لیکن اب فرش صاف ہے، نجاست کااثراس پرنہیں ہے تواب وہاں ایسامصلی بچھاکرنماز پڑھناکہ جس کاپیشانی  لگنےوالاحصہ باریک ہے ،یہ کیساہے؟ جواب:  اگرتوواقعی  فرش صاف ہے اور جو نجاست پڑی تھی ، وہ خشک ہو کرختم ہوگئی  اوراس نجاست کا  اثر یعنی رنگ اور بو ختم ہو چکا ہے …

Read More »

فجر کا وقت ختم ہونے کے بعد سلام پھیرنے کا حکم

سوال:  میں نے فجر کی نماز وقت کے اندر شروع کی ،لیکن اس کاسلام،  وقتِ فجر ختم ہونے کے چند سیکنڈ بعد پھیرا،تو کیا اس صورت میں میری  نماز ہوگئی؟ جواب:  نماز فجرکا وقت صبح صادق سے طلوع  آفتاب تک ہے اورنماز فجر میں یہ ضروری ہے کہ وقت کے اندر یعنی طلوع  آفتاب …

Read More »

جہاں سورج غروب نہیں ہوتا، وہاں نماز کیسے پڑھیں؟

سوال:  ناروے کے آگے ایک آئر لینڈ ہے وہاں سورج غروب نہیں ہوتا، وہاں نمازوں کا کیا حکم ہے؟ جواب:  ان دنوں میں فجر، مغرب اور  عشاء ووترکی نماز قضاکرکے پڑھی جائے گی ۔بہارشریعت میں ہے ”   جن شہروں میں عشا کا وقت ہی نہ آئے کہ شفق ڈوبتے ہی یا ڈوبنے …

Read More »

کاٹن کے باریک کپڑے پہن کر نماز پڑھنا کیسا ؟

سوال:  کاٹن کے کپڑے باریک ہوتے ہیں،کیااُنہیں پہن کر نماز ہوجائے گی؟ جواب:  ہر کاٹن کا کپڑا اتنا باریک نہیں ہوتا کہ اس سے جسم  کی رنگت ظاہر ہو۔ہاں بعض کاٹن کے کپڑے واقعی اتنے باریک ہوتے ہیں کہ اُن سے جسم کی رنگت نظر آتی ہے،یونہی بعض اِن میں ایسے …

Read More »

نماز میں عورت کے اگلے مقام سے آواز کے ساتھ ہوا خارج ہو تو نماز اور وضو کا حکم

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دورانِ نماز عورت کے اگلے مقام سے آواز کے ساتھ ہوا خارج ہو، تو اس صورت میں نماز اور وضو کا کیا حکم ہے؟ جواب:  صحیح قول  کے مطابق مر د یا عورت کے اگلے مقام سے ہوا خارج …

Read More »

جمعہ کے لیے شہر ہونے کی شرط کا ثبوت

سوال:  جمعہ کی شرائط میں یہ جو شہر ہونے کی شرط ہے اس کا ثبوت کہاں سے ہے؟ جواب:  احناف کے نزدیک جمعہ و عیدین کے لیے ایک شرط "مصر یعنی شہر” ہے۔       اس کی دلیل یہ ہے:مصنف ابن ابی شیبہ میں سندِ صحیح کے ساتھ ہے۔ ”حدثنا أبو بكر قال: …

Read More »

نمازمیں مرد کا ستر کھل جائے تو کیا حکم ہے ؟

سوال:  نماز میں  کسی  مرد کا ستر کھل جائے تو  کیا نماز ہوجائے گی؟ جواب:  مکمل شرعی مسئلہ یہ ہے کہ مرد کا ستر ناف سے  گھٹنوں تک ہے ،ناف اس میں شامل نہیں ،گھٹنے شامل ہیں اورنماز میں ستر کھلنے کی صورت میں اعضاء ستر میں سے ہر عضو کی چوتھائی کھلنے پر  فسادِ …

Read More »

بنیان پر مچھر یا جوں کا خون لگا ہو تو اس حالت میں نماز پڑھنا کیسا ؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ بنیان پر مچھر یا جوں کا خون لگا ہو اور اسی حالت میں نماز پڑھ لی جائے، تو کیا وہ نماز ادا ہوجائے گی؟ جواب:  کپڑوں پر مچھر کا خون لگا ہو تو انہی کپڑوں میں نماز ادا ہوجائے …

Read More »

عشا ء کا وقت باقی سمجھتے ہوئےفجر کے وقت میں عشاء پڑھ لی، تو کیا حکم ہے ؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی نے فجر کے وقت کو عشاء کا وقت سمجھتے ہوئے ،عشاء کی نماز ادا کر لی، تو کیا حکم ہے ؟ کیا بطورِ قضا کے یہ نماز شمار کی جائے گی یا قضا …

Read More »