سوال: زید امام ہے اور وہ بچی کے بال(نچلے ہونٹ کے نیچے والے بال) بالکل صاف کر دیتا ہو اس کے پیچھے پڑھی گئی نمازوں کا کیا حکم ہے ؟
جواب: ہونٹوں کے نیچے، بُچی کے بال مونڈنا یا منڈوانا بدعت،ناجائز و گناہ ہے،کیونکہ یہ بال داڑھی میں شامل ہیں اور داڑھی مونڈنا یا منڈوانا،ناجائزوگناہ ہے،لہذابُچی کے بال مونڈنایامنڈوانا بھی ناجائزوگناہ ہے، اوربُچی کے بال مونڈنے والاشخص فاسق معلن ہےاورفاسق معلن کے پیچھے نمازپڑھنامکروہ تحریمی وگناہ ہےاوراگرپڑھ لی،تواعادہ واجب ہے، لہذابُچی مونڈنے والے امام کے پیچھے نمازپڑھنامکروہ تحریمی وواجب الاعادہ ہے۔ البتہ! اگریہ بال اتنے بڑھ جائیں کہ کھانے،پینےاورکلی وغیرہ کرنے میں رکاوٹ بنیں،توانہیں بقدرِضرورت کتروادینے میں حرج نہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم