سوال: مدنی چینل والوں کی ایپلیکیشن میں عشاء کی جگہ برائٹ نائٹ لکھا ہے اس کا کیا مطلب ہے؟
جواب: برائٹ نائٹ کامطلب یہ ہے کہ جب امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے مذہب پر عشاء کاوقت نہ آئے تو امام شافعی رضی اللہ عنہ کے مذہب پر عمل کیا جائے گا،دیگر نمازوں میں چونکہ وقت نہ آنے کا مسئلہ نہیں ہوتا لہذا دیگر نماز وں میں امام اعظم کے مذہب کے مطابق ہی نماز پڑھی جائے گی۔