بیٹی کی شادی کے اخراجات کے لیے خریدے ہوئے پلاٹ پر زکوۃ

سوال: میں سعودی عرب میں ہوں اور  اپنی بیٹی کے لیے ایک پلاٹ لینا چاہتا ہوں،اس کی ملک نہیں کروں گا،جب وہ بڑی ہوگی تو اسے بیچ کر اس کی شادی کروں گا۔کیا اس پلاٹ پر زکوۃ واجب ہوگی؟

جواب: وہ پلاٹ آپ بیٹی کی ملک نہیں کررہے بلکہ اپنی ہی ملک میں رکھیں گےاور جب آپ کی بیٹی بڑی ہوگی تو اس سے اپنی بیٹی کی شادی کے اخراجات وغیرہ کریں گے تو اس صورت میں چونکہ وہ پلاٹ بیچنے کی نیت سے ہی خرید رہے ہیں ،لہذا وہ  مال تجارت ہے اور آپ کی ہی ملک ہے لہذا اسے بھی زکوۃ کے حساب میں شامل کیا جائے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

عباسی حضرات کوزکوۃ دینا کیسا ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے