سوال:بیٹی کا نام ”مصفح“ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: ”مُصَفَّح“ (ف کی تشدید کے ساتھ،اس )کا معنی ہے: چوڑا، جس پر چوڑے پتھر ہوئے لگےہوں۔اور ”مُصْفَح“ کا معنی ہے: چوڑا، الٹا جھکا ہوا، چہرے کے لیے بولا جائے تو اس کا معنی ”ملائم و خوبصورت“ ہوگا۔دونوں میں سے کوئی بھی نام رکھا جائے ، تو نام رکھنا جائز ہے۔
خیال رہے کہ شریعتِ مُطہَّرہ نے نام رکھنے کا یہ اصول بیان کیا ہے کہ نام اچھا اور بامعنی ہونا چاہیے۔لڑکوں کے نام اگر انبیائےکرام علیہم الصلوٰۃ والسلام اور سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کے نام پر ہوں تو اچھا ہے کہ ان کے ناموں کی برکتیں حاصل ہو ں گی۔اور بچیوں کے نام نیک صالحات بیبیوں کے نام پر رکھیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم