سوال:اپنی بیٹی کا نام میں نے عشال رکھا ہے ابھی ڈاکومینٹ وغیرہ بھی اس نام سے بنالئے اب کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ نام ٹھیک نہیں تو آپ بتادیں کہ یہ نام رکھنا کیسا
جواب: عاشل کا معنی ہے "اندازہ لگاکر درستگی کوپانے والا”۔ عشال(عین کے زبراورعین کے زیر،دونوں صورتوں میں) اسی سے مبالغہ کا صیغہ ہے، ترجمہ بنےگا "اندازہ لگاکر بہت زیادہ درستگی کوپانے والامردیاعورت۔” اس لحاظ سے نام رکھاجاسکتاہے۔
تاج العروس میں ہے: ”العاشل: المخمن الذي يظن فيصيب“ ترجمہ: عاشل: اپنے گمان پر اندازہ لگاکر درستگی کوپانے والا۔(تاج العروس، جلد29، صفحہ486، دار الهداية)
شرح شافیہ ابن حاجب میں ہے” وأما بناء المبالغة الذي على مِفْعَال كمِهْدَاء ومِهْذار ، أو على مِفْعِيل كمِحْضير ومِعْطِير ، أو على مِفْعَل كَمِدْعَس ومِطْعَن، أو على فَعَال كصنَاع وحَصَان ، أو على فِعَال كهِجَان ، أو على فَعُول كصَبُور، فيستوي في جميعها المذكر والمؤنث“(شرح شافیہ ابن الحاجب،ج 2،ص 179،180،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم