بیٹی کانام”علماحسین "رکھنا

   بیٹی کا نام "علماحسین”رکھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عِلْمَا  (عین کے کسرہ کے ساتھ)   لغت میں  مصدر کے طور پر استعمال ہوتا ہے، "عِلْماً” کے معنی ہیں: پہچاننا، لیکن یہ ناموں کے لیے مستعمل نہیں ہے، اگر اسے نام کے طور پر رکھا جائے تو اگرچہ جائزہے لیکن آپ اس نام کی بجائے اپنی بچی کا نام ازواج مطہرات یا صحابیات وصالحات علیہم الرضوان  میں سے کسی کے نام پر رکھ لیں، مثلا فاطمہ ، عائشہ ، خدیجہ ، حفصہ ، زینب، وغیرہ کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔اوراللہ تعالی کی رحمت سے امیدہے کہ اس کی وجہ سے اچھوں کی برکات آپ کی بیٹی کے شامل حال ہوں گی ۔ان شاء اللہ عزوجل۔

    مزید معلومات کے کے لئےمکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسالہ "نام رکھنے کے احکام”کا مطالعہ کریں،اس میں اچھے نام بھی موجود ہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے