بیٹی کا نام ہبہ نور رکھنا کیسا ؟

  بیٹی کا نام ہبہ نور رکھنا کیسا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   "ہبہ نور "نام رکھنا جائز ہے ،ہبہ کے معنی ہیں :تحفہ یعنی گفٹ اور نور کا معنی روشنی۔البتہ! یہ یادرہے کہ بچہ ہویابچی، ان کے نام اچھوں کے نا م پررکھنامستحب ہے کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔لہٰذا بہتر یہ ہے کہ بچی کانام ازوجِ مطہرات وصحابیات  یاتابعیات وصالحات رضوان اللہ علیھن کے نام پررکھ لیں۔

   الفردوس بماثور الخطاب میں ہے”تسموا بخياركم “ ترجمہ: اپنےاچھوں کے ناموں پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے