موبائل میں قرآن مجید ہوتواس موبائل کو باتھ روم میں لے جاکر واٹس ایپ کھولنا کیسا ہے؟
جواب:موبائل میں قرآن پاک محفوظ ہو تو اس موبائل کو باتھ روم میں لے جانااور واٹس ایپ کھولنا اگرچہ جائز ہے،لیکن باتھ روم میں جاکرموبائل اسطرح استعمال کرنا ایک بُرا فعل ہے اس سے بچا جائے ،ہاں البتہ اس جگہ قرآن پاک کھولنا سخت بے ادبی کی بات ہے اور ایسا کرنا کسی مسلمان سے متصور نہیں ۔