روضہ-رسول-صلی-اللہ-علیہ-وسلم-کا-ادب-اور-حاضری-کا-طریقہ.jpeg
روضہ-رسول-صلی-اللہ-علیہ-وسلم-کا-ادب-اور-حاضری-کا-طریقہ.jpeg

روضہ رسول کا ادب اور حاضری کا طریقہ

بارگاہِ اقدس کا ادب

آپ جب حرمِ نبوی میں حاضر ہوں تو ساری توجہ اپنے کریم ﷺ کی طرف رکھا کریں ، سرکار ﷺ کے حرم میں بیٹھ کر لوگوں کو ڈھونڈتے رہنا ، پریشان نظروں ںسے اِدھر اُدھر دیکھتے رہنا ، سیلفیاں بناتے رہنا ، احباب اور گھروالوں کو فضول کالیں اور میسجز کرتے رہنا بالکل نامناسب ہے ۔

تصور کریں اگر پیارے آقا و مولا ﷺ سامنے جلوہ فرما ہوتے تو کیا آپ اسی طرح غفلت کا مظاہرہ کرتے !!؟؟

اِس بارگاہ کے جو آداب حیاتِ ظاہری میں تھے ، اب بھی انھیں ہی ملحوظ رکھیں ۔

میں نے دیکھا ہے کہ بعض لوگ مسجدِ اقدس میں علما و مشائخ کو ڈھونڈتے رہتے ہیں ، بعض اپنے پسندیدہ نعت خوانوں اور شخصیات کی تلاش میں لگے ہوتے ہیں اور جوں ہی ان پر نظر پڑتی ہے اُنھی میں مشغول ہوجاتے ہیں ۔

ایسے نہ‌کیا کریں ، حرمِ نبوی میں آپ کی نگاہیں صرف اپنے آقا و مولا ﷺ کو ڈھونڈھا کریں !!

اِس بارگاہ میں سارے سوالی بن کے آتے ہیں ، انھیں اپنے کریم ﷺ کے حضور سوال کرنے دیا کریں ، اور خود بھی اِسی در کی طرف متوجہ رہا کریں ۔ ؎

منگتا کا ہاتھ اٹھا تو مدینہ ہی کی طرف
تیرا ہی دَر پسند ، تِری ہی گلی عزیز

خاکِ مَدینہ پر مجھےاللہ موت دے
وہ مردہ دل ہے جس کو نہ ہو زندگی عزیز !

مذہب کا مفروضہ ختم ہونے کو ہے ؟

خاکِ راہِ حجاز
لقمان شاہد
21.4.2023 م

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے