کسی چیز میں اپنا جارن لینا کیسا

سوال: اگر کوئی شخص کسی شخص سے کوئی چیز منگوائے، یہ چیز 10روپے کی ہے اور اسے 15روپے کی دے اور یہ یہی سمجھے کہ 15 کی ملی ہے،لیکن حقیقت میں یہ 10 کی ہے اور 5 اس نے اپنے مارجن کے رکھے ہیں،تو اس طرح 5روپے رکھ لینا کیا جائز ہے؟

جواب:پوچھی گئی صورت میں چیز 10کی لاکر اسے 15 کی بتانا اور 5روپے خود رکھ لینا ناجائز و گناہ ہے ،اس کے جواز کی صورت یہ ہوسکتی ہے کہ چیز لانے والا ،چیز لانے سے پہلے کہہ دے کہ میں یہ چیز لانے پر 5 روپے اجرت لوں گا ،اور وہ اس کی اجازت دے دے ،تو پھر اس کے بعد جتنے کی بھی چیز آئے اسے بتادے اور اپنی اجرت 5روپے اس سے وصول کر لے۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے