بچوں کے نام پر سونا رکھا ہو تو اس پر زکوٰۃ لازم ہے یا نہیں؟

سوال: بچوں کے نام پر سونا رکھا ہو تو اس پر زکوٰۃ لازم ہے یا نہیں؟

جواب:بچوں کے نام پررکھوانے سے ان کی کیامرادہے؟کیا بچوں میں تقسیم کرکے ان کی ملکیت میں سمجھتے ہیں یا یہ ذہن ہے کہ ان کی اپنی ہی ملکیت میں ہے مگرجب بچے بڑھے ہوجائیں گے توان میں تقسیم کردیں گے؟اگریہ دوسری صورت ہے تواس سونے پرزکاۃ ہوگی۔البتہ اگر بچوں میں تقسیم کردیااگرچہ اپنے طورپراس طرح سے ہی سہی کہ ان کے قبضے میں نہ دیں بلکہ اپنے قبضے میں ہی رکھیں مگران کی ملکیت جانتے ہوں توبچوں میں سے جونابالغ ہے اس پرزکاۃ نہیں۔البتہ ان میں جوبالغ ہیں انہیں قبضہ دینابھی ضروری اورپھران کے حصے کاسونااگرقدر نصاب کوپہنچے گاتواس پرزکاۃ بھی ہوگی۔

ڈیلیوری کا کام کرنا کیسا

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے