بچوں کے نام پررکھے سونے پرزکاۃ کامسئلہ

سوال: جو سونا بچوں کے نام پر رکھ دیا جائے ، اس پر زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں ؟ ہمارے استعمال میں نہیں ہے ۔

جواب: اگر سونا بچوں کی مِلک نہ ہو بلکہ کسی بڑے کی مِلک ہو ، تو جس کی ملکیت ہو ، زکوٰۃ کی شرائط پائی جانے کی صورت میں اس سونے کی زکوٰۃ اس پر لازم ہو گی ، اگرچہ اسے بچوں کے نام پر رکھا ہوا ہو اور استعمال نہ کرتے ہوں اور یہ ارادہ ہو کہ اپنے بچوں کو دے دیں گے ۔ البتہ اگر سونا یا چاندی شرعی طریقے کے مطابق بچوں کی ملکیت کر دیا ، تو جب تک وہ بچے بالغ نہ ہو جائیں ، اس وقت تک اس کی زکوٰۃ کسی پر فرض نہیں ہو گی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

زکوۃ کی رقم بھیجنے کا خرچہ کون دے گا؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے