بچیوں کے اسلامی نام بتادیں۔

 سوال:  بچیوں کے نام رکھنے ہیں مہربانی کرکے کچھ نام بھیج دیں آپ کی بڑی مہربانی ہو گی۔

  جواب: بہتریہ ہےکہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات  رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائےکہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے اورامیدہے کہ  اس کی وجہ سے ان  بزرگ  خواتین کی برکتیں  بھی شامل حال ہو ں گی۔

   صحابیات وتابعیات اور صالحات کے  ناموں میں سے چند نام یہ ہیں:”مریم، آسیہ، ہاجرہ، سارہ، آمنہ، فاطمہ، عائشہ، خدیجہ، حفصہ، سودہ، رابعہ، کلثوم۔”

   نوٹ:ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام ‘‘کا مطالعہ کیجئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ہانیہ،انارہ اور نبیہہ نام رکھناکیسا؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے