شہلا نام رکھنا کیسا؟

سوال:بچی کا نام ”شہلا“رکھ سکتے ہیں؟

جواب: اس میں لغوی و شرعی اعتبار سے کوئی قباحت نہیں، لہٰذا یہ نام رکھ سکتے ہیں ۔شہلا کے معنی ہیں:”وہ عورت جس کی آنکھیں بھیڑ کی مانند ہوں، سیاہی لیے بھوری آنکھ، نرگس کے پھول کی ایک قسم ،جو زرد یا سیاہی مائل ہوتا ہے ۔”(فیروز اللغات،ص851-852،لاہور)

    البتہ !بہتریہ  ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات،بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات  رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائےکہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے نیزامیدہے کہ  اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی  بچی کےشامل حال ہو گی۔

   نوٹ: ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

محمدعمیس نام رکھنا؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے