بچی کا نام حطیم فاطمہ رکھنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حطیم فاطمہ نام رکھ سکتے ہیں ۔فاطمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شہزادی کامبارک نام ہے ، اسی طرح حطیم کوبھی چندنسبتیں حاصل ہیں مثلاایک صحابی کانام بھی حطیم تھا، کعبہ شریف کے باہر جو مخصوص حصہ گول سے شیپ میں ہے اس حصے کو بھی حطیم کہاجاتاہے بلکہ حطیم عین کعبہ ہی کا حصہ ہے۔ لہٰذا ان دونوں کوملاکرنام رکھنے میں شرعاً حرج نہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
(دعوت اسلامی)