عزۃ نام رکھنا کیسا ہے ؟

سوال: عزۃ “نام کامعنی بتادیجیے ۔

جواب: عزۃ عین کے نیچے کسرہ ہوتواس کا معنی عزت و شرافت ہے۔

اورعین پرزبرکے ساتھ صحابیات کانام ہے ۔مثلاام المومنین حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہاکی بہن حضرت عزہ بنت ابی سفیان  رضی اللہ تعالی عنہما۔(صحیح مسلم ،حدیث نمبر:1449،ج02،ص1073،داراحیاء التراث العربی،بیروت)

   اورایک صحابیہ کانام "عزۃ بنت خایل”ہے۔رضی اللہ تعالی عنہا۔(المعجم الاوسط،حدیث نمبر:6284،ج06، ص237، دارالحرمین،قاہرہ)

   لہذا” عَزَّہ “ نام  رکھ لیجیے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے