اذان ہونے سے پہلے نماز پڑھنے کا کیاحکم ہے ؟

سوال:  کچھ لوگ اذان سے پہلے ہی نماز پڑھنا شروع کر دیتے ہیں کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے جبکہ نماز کے دوران اذان ہونا شروع ہوتی ہے کیا ایسے نماز پڑھنا جائز ہے جبکہ ان کی کوئی مجبوری بھی نہ ہو؟

جواب:  نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد نماز پڑھی، تو نماز ہوجائے گی اگرچہ ابھی اذان نہ ہوئی ہو، لیکن یہ واضح رہے کہ مرد پر مسجدِ محلہ کی جماعتِ اُولیٰ  کے ساتھ نماز ادا کرنا واجب ہے، اگر جماعت واجب ہونے کے باوجود بلاعذر جماعت چھوڑے گاتو گناہگار ہوگا۔

   ہاں اگر عورت وقت شروع ہونے کے بعد اذان سے پہلے نماز پڑھ لے، تو حرج نہیں، لیکن عورتوں کے لئے مستحب یہ ہے کہ وہ فجر کی نماز اول وقت میں پڑھیں اور فجر کے علاوہ باقی چار نمازیں مردوں کی جماعت ہوجانے کے بعد پڑھیں۔

   بہارِ شریعت میں ہے: ”عورتوں کے ليے ہمیشہ فجر کی نماز غلس ( یعنی اوّل وقت )میں مستحب ہے اور باقی نمازوں میں بہتر یہ ہے، کہ مردوں کی جماعت کا انتظار کریں، جب جماعت ہو چکے تو پڑھیں۔ “(بہارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 452، مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے