اذان مغرب کے کتنی دیر بعد جماعت قائم کی جائے؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مغرب کی اذان کے کتنی دیر بعد جماعت قائم کرنی چاہیے؟

 
 

جواب:  مغرب کی اذان کے فوراً بعد جماعت قائم کرنی چاہیے ، مغرب کی جماعت ہمیشہ یعنی سردی و گرمی میں جلدی کرنا مستحب ہے، اس میں دو رکعت پڑھنے کی مقدار سے زیادہ کی بلا عذر تاخیر مکروہ تنزیہی اور اتنی تاخیر کہ چھوٹے چھوٹے ستارے بھی نظر آنے لگیں مکروہ تحریمی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے