ایک سے زیادہ قربانی کرنا کیسا

سوال:ایک شخص نے بقر عید پرچندبکرے لئے اوراپنی طرف سے ان سب کوقربان کردیاحالانکہ قربانی تواس پرصرف ایک بکرے کی واجب تھی توکیایہ جائزہے؟
جواب:سب قربانیاں اس کی طرف سے اداہوجائیں گی ،ان میں سے ایک سے اس کاواجب اداہوجائے گااوربقیہ سب اس کی طرف سے نفلی قربانیاں ہوں گی۔
بہارِ شریعت میں ہے:
’’ایک سے زیادہ قربانی کی سب قربانیاں جائز ہیں ایک واجب باقی نفل اور اگر ایک پوری گائے قربانی کی تو پوری سے واجب ہی ادا ہوگا یہ نہیں کہ ساتواں حصہ واجب ہو باقی نفل‘‘۔(بہارِ شریعت ،ج3،حصہ 15،ص352)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے