سوال:اجتماعی قربانی کرنے والوں میں سے بعض کودیکھاگیاہے کہ وہ اچھے ماہرقصاب ہوتے ہیں اوراپنی مہارت سے بسااوقات دوبکریوں کواوپرنیچے رکھ کرایک ہی دفعہ میں ذبح کردیتے ہیں اوردونوں کے لئے ایک ہی تکبیرپڑھتے ہیں توکیاان کے اس عمل سے جانورحلال ہوگایانہیں؟
جواب:اگردونوں کوایک ساتھ ذَبح کیاتودونوں حلال ہیں اوراگریوں کیاکہ پہلے ایک کوچھری پھیردی اورفوراًبعددوسری کوپھیری توایسی صورت میں پہلی کی تسمیہ دوسری کے لئے کفایت نہیں کرے گی بلکہ اسے ذَبح کرنے سے پہلے نئے سرے سے تسمیہ پڑھنی ہوگی۔
بہارِ شریعت میں ہے:
’’دوبکریوں کونیچے اوپرلٹاکردونوں کوایک ساتھ”بسم اﷲ”پڑھ کرذبح کر دیادونوں حلال ہیں اوراگرایک کوذبح کرکے فوراًدوسری کوذبح کرناچاہتاہے تواس کوپھر”بسم اﷲ”پڑھنی ہوگی پہلے جوپڑھ چکاہے وہ دوسری کے لئے کافی نہیں ‘‘۔ (بہار شریعت ،ج3 ،حصہ 15،ص319)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)