آیت میں زبر کو پیش پڑھ دیا نماز ہوئی یا نہیں؟

سوال:  کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید سےغطی ہوئی اس نے نماز میں آیت  مبارکہ (مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَنَ) میں الرَّحْمَن  پر زبر کی جگہ پیش پڑھ دیا  تو کیا اس کی نماز ہوگئی یا اعادہ کرنا ہو گا ؟

 
 

جواب:  اعرابی غلطی کی وجہ سے معنی میں اگر اتنا تغّیر ہو کہ اس کا اعتقاد اور قصداً پڑھنا کفر ہو، تو احوط یہ ہے کہ اعادہ کرے کیونکہ ہمارےعلمائے متقدین اور خود ائمہ مذہب رضی اﷲ تعالٰی عنہم اس صورت میں فسادِ نماز کا حکم دیتے ہیں یہی دلیل کے اعتبار سے اقوی اور اسی پر عمل احوط و احری  ہے ۔اور صورت مسئولہ   میں بھی غلطی اسی نوعیت کی ہے لہٰذا احوط یہ ہے کہ اعادہ کرے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

 

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے