عورتیں نماز کس وقت اداکریں

سوال:  عورتوں کوفرض نمازیں کس وقت پڑھناچاہیے ؟

جواب:  عورتوں کےلیے افضل یہ ہے کہ فجرکا وقت شروع ہوتے ہی اندھیرے میں نمازاداکرلیں، فجرکے علاوہ باقی نمازوں میں ان کےلیے بہتر یہ ہے کہ مردوں کی نمازختم ہونے کاانتظار کریں اور جماعت ختم ہونےکےبعد نماز ادا کریں۔

   درمختار اور مجمع الانہرمیں ہے :”واللفظ للآخر:افضل للمرأۃ فی الفجرالغلس ،وفی غیرہ الانتظارالی فراغ الرجال عن الجماعۃ“ یعنی  عورت کے لیے فجرمیں غلس یعنی اندھیرے میں  نمازپڑھناافضل ہے ، اورفجرکے علاوہ نمازوں میں مردوں کی جماعت کاانتظارکرنا افضل ہے ۔(مجمع الانھر، جلد1،صفحہ108، مطبوعہ: کوئٹہ )

   بہارشریعت میں ہے :’’عورتوں کےلیے ہمیشہ فجر کی نماز غلس (یعنی اول وقت)میں مستحب ہے اور باقی نمازوں میں بہتر یہ ہے کہ مردوں کی جماعت  کا انتظار کریں ،جب جماعت ہوچکےتو پڑھیں۔‘‘ (بہارشریعت،جلد:1،صفحہ: 452،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے