عصر کی نماز میں بلند آواز سے قراءت کرنے کا حکم

اگرکوئی شخص عصر کی نماز پڑھ رہا ہو اوراس نماز میں جان بوجھ کر سورۃ یٰسین کی تلاوت بلند آواز سےکرے تاکہ دوسرے لوگ جو وہاں موجود ہیں وہ بھی سنیں،تو ایسا کرنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عصر کی نماز میں سِرِّی(یعنی آہستہ آواز سے )قراءت کرنا واجب ہے ،چاہے امام ہو یا اپنی الگ نماز پڑھنے والا ہو،دونوں کیلئے یہی حکم ہے۔لہذا جس نے جان بوجھ کرعصرکی نماز میں بلندآواز سے قراءت کی ،اس نے گناہ کاکام کیا ،اس پرتوبہ لازم ہے اور نماز بھی واجب الاعادہ ہے یعنی دوبارہ نماز پڑھنی لازم ہے۔

   بہارشریعت میں ہے:” ظہر و عصر کی تمام رکعتوں میں آہستہ پڑھنا واجب ہے۔(بہارشریعت جلد1،حصہ3، صفحہ544،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے