عصر اور عشاء کی سنتیں فرضوں کے بعد ادا کرنا

سوال: عصر اور عشا کی سنت قبلیہ چھوٹ جائیں تو فرض نماز کے بعد  پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: عصر کی سنت قبلیہ چھوٹ جائیں تو فرض کے بعد نہیں پڑھ سکتے کہ ان سنتوں کی قضا نہیں ہے اور اگر کوئی پڑھے گا تو یہ نفل ہوں گے اور عصر کے بعد نفل پڑھنا جائز نہیں ہے اور اسی طرح عشا کی سنت قبلیہ چھوٹ جائیں تو ان کی قضا بھی نہیں ہے لیکن اگر کوئی عشا کے فرضوں کے بعد چار رکعت پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے اور یہ نفل ہوں گےلیکن عشاسے پہلے کی جوسنت مستحبہ ہیں وہ ادانہیں ہوں گی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

صاحب ترتیب نے قضا نماز سے پہلے بھولے سے وقتی نماز پڑھ لی تو؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے