اپنی زنا کی اولاد کو زکوٰۃ دینا کیسا ؟

سوال: کیاعورت یا مرد اپنی زنا کی اولاد کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟

جواب: کوئی بھی مرد یا عورت اپنی زنا کی اولاد کو بھی  زکوٰۃ نہیں دے سکتا، اگر دی تو زکوٰۃادا نہیں ہوگی۔

   بہار شریعت میں ہے:” زنا کا بچہ جو اُس کے نطفہ سے ہو یا وہ بچہ کہ اُس کی منکوحہ سے زمانہ نکاح میں پیدا ہوا، مگر یہ کہہ چکا کہ میرا نہیں، انھیں (زکوۃ)نہیں دے سکتا۔“ (بہار شریعت، جلد1، حصہ 5،صفحہ 928، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

وراثت میں ملنے والی زمین پرزکاۃ کامسئلہ

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے