اندھیرے میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟

سوال: اندھیرے میں نماز پڑھ سکتے ہیں یانہیں؟ اگرکمرے میں اندھیراہولیکن باہرسے کچھ روشنی آ رہی ہوتو اس روشنی میں نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب: اندھیرے میں نمازپڑھ سکتے ہیں ،شرعاًحرج نہیں ،خودرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اندھیرے میں نمازاداکرنا ثابت ہے ،البتہ  اتنا شدید اندھیرا جس کی وجہ سے وحشت  ہواوردل گھبرائے یہ نمازکے خشوع وخضوع کے منافی ہے ،ایسے اندھیرے میں نمازنہ پڑھی جائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

وتر میں دعائے قنوت کی جگہ سید الاستغفار پڑھنے کاکیا حکم ہے ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے