اللہ کے لیے پچھتاتا کالفظ استعمال

 سوال: یہ جملہ کہنا کیسا کہ زبان دے کر اللہ بھی پچھتاتا ہو گا؟

  جواب: سوال میں ذکر کیا گیا جملہ صریح کفریہ جملہ ہے ۔ ایسا کہنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ کہنے والا مسلمان تھا تو اب مرتد ہو گیا ،شادی شدہ تھاتواس کا نکاح ٹوٹ گیا ، اس پر لازم ہے کہ  تجدید  ایمان کرے اوربیوی کورکھناچاہے تو تجدید نکاح بھی کرے۔

   کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،کتاب میں ہے”فلاں کی حرکتوں سے اللہ عزوجل بھی پریشان ہے یا فلاں کو پیدا کر کے اللہ تعالی بھی پچھتا رہا ہے،یہ دونوں صریح کفریات ہیں۔(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،ص 132،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے