سوال: ایک شخص نے کسی ویڈیو کے کمنٹ میں کہا کہ میں نے اللہ کودیکھاہے توایسے کے بارے میں کیاعقیدہ رکھنا چاہیئے؟
جواب: دنیامیں حالتِ خواب میں اللہ تعالی کادیدار ممکن ہے بلکہ کئی اولیاء کرام کوہوابھی ہے،جیساکہ امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کوخواب میں سوباراللہ تعالی کادیدارہوا،اوردنیاکی زندگی میں حالتِ بیداری میں اللہ تعالی کادیدارصرف نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہے کسی اورکونہیں ہوسکتااگرکوئی شخص دنیاکی زندگی میں حالتِ بیداری میں اللہ تعالی کادیدارکرنے کادعوی کرے وہ بدمذہب،گمراہ ہے اوراس پرحکمِ کفرہے۔
لیکن یہ یاد رہے کہ مذکورہی مسئلہ جان لینے کے باوجود کسی پر حکم کفر لگانا آپ کا کام نہیں علماء کا کام ہے کہ کفر یہ معمالات میں بہت سی پچیدگیاں ہوتی ہیں،جن کا خیال نہ کرنے میں خود کفر میں پڑجانے کا اندیشہ ہے ،لہذا جس کا معاملہ ہو وہ خود دارالافتاء اہلسنت رابطہ کرکے اپنے بارے میں مسئلہ دریافت کر ے۔