سوال: کیا الکوحل والا پر فیوم لگا کر نماز ہو جاتی ہے؟
جواب: فی زمانہ کثیر علماء و فقہائے کرام نے عموم بلوی و حاجت کی وجہ سے خارجی استعمال والی تمام چیزوں اور کھانے پینے والی چیزوں میں سےصرف ادویات میں بطور علاج الکوحل کی اجازت دی ہے، جبکہ نشہ نہ ہوتا ہو۔ باڈی اسپرے اور پرفیوم وغیرہ بھی چونکہ خارجی استعمال والی چیزیں ہیں، لہذا اس کے لگانے کی بھی اجازت ہے اوراسے لگاکرنمازپڑھنے کی بھی اجازت ہے ۔البتہ بعض علماء الکوحل والی پرفیوم سے منع فرماتے ہیں تو اس لحاظ سے اگر بچا جائے تو بہتر ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم