عالم خلق اورعالم امرکی وضاحت

سوال: عالم الخلق سے کیا مراد  ہے اس کی وضاحت کردیں ۔ 

جواب: عالم خلق سے مرادوہ چیزیں ہیں ،جومادہ سے پیداہوتی ہیں جیسے انسان،حیوان،نباتات ،جمادات،زمین وآسمان وغیرہاکہ نطفہ وتخم وعناصر سے بنے ہیں چنانچہ

   فتاوی رضویہ میں ہے” عالم دوہیں: عالم امروعالم خلق۔( اَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَ الْاَمْرُؕ   -تَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ)(سن لو اسی کے ہاتھ ہے پیدا کرنا اور حکم دینا بڑی برکت والا ہے اللہ رب سارے جہان کا)(پارہ 8،سورۃ الاعراف،آیت 54)

   عالم خلق وہ چیزیں جومادہ سے پیداہوتی ہیں جیسے انسان، حیوان، نباتات، جمادات، زمین وآسمان وغیرہاکہ نطفہ وتخم وعناصر سے بنے ۔اورعالم امروہ جوصرف امرکن سے بنا، اس کے لئے کوئی مادہ نہیں جیسے ملائکہ وارواح وعرش ولوح وقلم وجنت وناروغیرہ۔(فتاوی رضویہ،ج 26،ص 600،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے