آخری قعدے میں شامل ہونے سے جماعت کا ثواب ملے گا یا نہیں ؟

سوال:  اگر ظہر کی جماعت میں سلام پھیرنے سے پہلے شامل ہو گئے ، تو کیا جماعت کا ثواب ملے گا ؟

جواب:  پوچھی گئی صورت میں ظہر یا کسی بھی فرض نماز کی جماعت میں امام کے سلام پھیرنے سے پہلے اگر قعدۂ اخیرہ یعنی آخری قعدے میں بیٹھ گئے ، تو جماعت کا ثواب مل جائے گا ، مگر شروع سے جماعت میں شامل ہونے والے نمازی کے مقابلے میں کم ثواب ملے گا ۔

   بہار شریعت میں ہے  ”چار رکعت والی نماز جسے ایک رکعت امام کے ساتھ ملی ، تو اُس نے جماعت نہ پائی، ہاں جماعت کا ثواب ملے گا ، اگرچہ قعدۂ اخیرہ میں شامل ہوا ہو بلکہ جسے تین رکعتیں ملیں ، اس نے بھی جماعت نہ پائی ، جماعت کا ثواب ملے گا، مگر جس کی کوئی رکعت جاتی رہی ، اُسے اتنا ثواب نہ ملے گا ، جتنا اوّل سے شریک ہونے والے کو ہے۔ اس مسئلہ کا مَحصل (خلاصہ) یہ ہے کہ کسی نے قسم کھائی ، فلاں نماز جماعت سے پڑھے گا اور کوئی رکعت جاتی رہی ، تو قسم ٹوٹ گئی ، کفارہ دینا ہو گا ۔ تین اور دو رکعت والی نماز میں بھی ایک رکعت نہ ملی ، تو جماعت نہ ملی اور لاحق کا حکم پوری جماعت پانے والے کا ہے۔   "(بہارِ شریعت ، جلد1 ، حصہ4 ، صفحہ698 ، مکتبۃ المدینہ ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے