ایک رکعت میں ایک ہی سورت کو بار بار پڑھنا

سوال:  نماز میں قیام کو لمبا کرنے کے لیے سورہ  فاتحہ پڑھنے کے بعد ایک ہی سورت  کو تین مرتبہ پڑھ سکتے ہیں؟

جواب:  فرض نماز میں ایک ہی رکعت میں بغیر کسی عذرکے ایک ہی سورت کی تکرار مکروہِ تنزیہی ہے اور اگر کوئی عذر ہو یا بھولے سے دوبارہ پڑھ لی ،تو مکروہ تنزیہی بھی نہیں ۔جبکہ نوافل میں ایک ہی سورت کی تکراربلا کراہت جائز ہے ۔

   فتاوی ہندیہ میں ہے:”یکرہ تکرار السورۃ فی رکعۃ واحدۃ فی الفرائض ولا باس بذلک فی التطوع کذا فی فتاوی قاضیخان“ یعنی فرض نمازوں کی ایک رکعت میں ایک ہی سورت کی تکرار کرنا مکروہ ہے اور نوافل میں کوئی حرج نہیں، ایسا ہی فتاوی قاضی خان میں ہے۔(فتاوی ھندیہ ،جلد1،صفحہ119،مطبوعہ بیروت)

   بہارِ شریعت میں ہے:”نوافل کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کو مکرر پڑھنا یا ایک رکعت میں اسی سورت کو باربار پڑھنا ،بلاکراہت جائز ہے۔“(بھارِ شریعت، جلد1،حصہ 3،صفحہ 549، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے