سوال: جس کی قراءت درست نہ ہو حروف کا آپس میں کوئی فرق نہ رہے تو ایسے شخص کے پیچھے نماز کیا ہوجائے گی؟
جواب: نماز میں قراء ت کرتے ہوئے مخارج کا خیال رکھنا ضروری ہے ،کہ قرا ءت اس کا نام ہے کہ تمام حروف مخارج سے ادا کئے جائیں کہ ہر حرف، غیر سے صحیح طور پر ممتاز ہو جائے، کیونکہ بعض حروف ایسے ہیں کہ اگران میں صحیح طورپر امتیاز نہ کریں تومعنی فاسد ہو جائیں گے جس کی وجہ سے نما زفاسد ہو جائے گی جیسے ط ت،س ث ص،ذ زظ وغیرہ میں فرق کرناضروری ہے، ورنہ معنی فاسد ہونے کی صورت میں نماز فاسد ہوجائے گی،جسے دوبارہ درست مخارج کے ساتھ پڑھنالازم ہے ،لہذا اگر کوئی شخص اس طرح قراءت کرتا رہا کہ ایک حرف کو دوسرے حرف سے ممتاز کرکے نہیں پڑھا یا قراءت میں ایسی غلطیاں کرتا رہا کہ جس سے معنی فاسد ہو جاتے ہوں تو اس طرح پڑھی جانے والی نمازوں کو دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا۔